خیموں میں بارش کا پانی بھر چکا ہے۔ آپ کی زکوٰۃ اور صدقات سے کسی بے گھر خاندان کو اس سردی میں کھانا، گرمائش اور محفوظ چھت مل سکتی ہے۔
«تم مومنوں کو آپس میں رحم، محبت اور شفقت میں ایک جسم کی مانند پاؤ گے؛ جب جسم کا کوئی ایک حصہ تکلیف میں ہو تو سارا جسم بے خوابی اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔»
صحیح بخاری 6011 | صحیح مسلم 2586
غزہ کے لوگ پہلے ہی زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے۔ اب سردی آ گئی ہے، اور اپنے ساتھ سیلاب بھی لے آئی ہے۔
لاکھوں خاندان عارضی ٹھکانوں میں یہ سخت سردی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں نہ بارش سے بچاؤ ہے اور نہ ٹھنڈی راتوں سے۔
موسلا دھار بارشوں اور طوفانوں نے غزہ میں ہزاروں خیمے ڈبو دیے ہیں۔ خاندانوں کے سر سے چھت چھن گئی، جو تھوڑا بہت سامان بچا تھا وہ بھی بہہ گیا، اور بچوں کو بیماری اور شدید ٹھنڈ (ہائپوتھرمیا) کا خطرہ لاحق ہے۔
ان اعداد و شمار کے پیچھے ایک ایک خاندان ہے، جو کیچڑ میں ٹھٹھر رہا ہے اور بے بسی سے دیکھ رہا ہے کہ بارش اس کی رہی سہی عزت اور تحفظ بھی بہا لے جا رہی ہے۔
مقامی ہنگامی رپورٹس کے مطابق اس طوفان کے پہلے ہی دن تقریباً 70,000 بوسیدہ خیمے پانی میں ڈوب گئے، جن میں دسیوں ہزار بے گھر خاندان پناہ لیے ہوئے تھے۔ کئی جگہوں پر خستہ حال دیواریں اور چھتیں انہی لوگوں پر آ گریں جو ان کے نیچے پناہ ڈھونڈ رہے تھے۔

اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے سردیوں کے لیے ناگزیر امدادی سامان، جیسے پناہ گاہوں کے لیے مضبوط سامان، ضروری ادویات اور جنریٹر چلانے کے لیے ایندھن، اب بھی غزہ نہیں پہنچ پا رہا۔ سردی کے ساتھ مشکلات مزید بڑھیں گی، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ بڑھائے تاکہ امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں۔
ابھی عطیہ کریں«جس نے کسی مومن سے دنیا کی کوئی مصیبت دور کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے قیامت کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور فرمائے گا۔»
صحیح مسلم 2699
ایک خاندان کے لیے سردیوں کا مکمل سامان: کمبل، رضائیاں، شالیں، سویٹر اور گدے۔
39,060 روپے عطیہ کریںآپ کے عطیات سے کیمپوں میں مقیم خاندانوں کو صاف پانی اور گرم کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
انتہائی مشکل حالات کے باوجود غزہ میں اسلامک ریلیف کی ٹیم جان بچانے والی امداد پہنچانے میں مصروف ہے۔ خطرناک صورتِ حال، بار بار کی نقل مکانی، نقصانات اور شدید قلت کے باوجود یہ کام رکا نہیں۔ آپ کی سخاوت ان خاندانوں کے لیے زندگی کی ڈور ہے۔ غزہ سرمائی اپیل میں عطیہ کر کے اہلِ غزہ کا ساتھ دیتے رہیں۔ آپ ہماری Give For Gaza اپیل کے ذریعے سال بھر بھی ان خاندانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
«یہاں غزہ میں اب ہم بارش کی دعا نہیں مانگتے، بلکہ یہ دعا کرتے ہیں کہ جو کچھ بچا ہے، بارش اسے بھی نہ لے ڈوبے۔»
— اسلامک ریلیف کے ایک امدادی کارکن، غزہ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد جب ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے

اپنے مرحوم والدین، دادا دادی، نانا نانی یا کسی بھی عزیز کی جانب سے غزہ سرمائی اپیل میں عطیہ کریں۔ کسی بھوکے خاندان کو کھانا، ٹھٹھرتے بچوں کو گرمائش اور بے گھر کو چھت دینے کا اجر، ان شاء اللہ، آپ کے پیاروں تک پہنچے گا۔




«اللہ کے نزدیک سب سے محبوب وہ شخص ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو، اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عمل یہ ہے کہ تم کسی مسلمان کو خوشی پہنچاؤ، یا اس کی کوئی مصیبت دور کرو، یا اس کا قرض ادا کر دو، یا اس کی بھوک مٹا دو۔»
طبرانی
«صدقات (زکوٰۃ) تو دراصل فقیروں اور مسکینوں… کے لیے ہیں»
سورۃ التوبہ، آیت 60
جنگ اور سیلاب میں اپنا گھر، روزگار اور سب کچھ کھو دینے والے یہ خاندان انہی فقرا و مساکین میں شامل ہیں جو زکوٰۃ کے حق دار ہیں۔
جی ہاں، اس اپیل میں زکوٰۃ اور صدقات دونوں دیے جا سکتے ہیں۔ رقم منتخب کریں اور "زکوٰۃ / صدقہ دیں" پر کلک کریں۔
جی بالکل۔ آپ اسی صفحے پر پاکستانی روپوں میں آن لائن زکوٰۃ یا صدقہ ادا کر سکتے ہیں۔ زکوٰۃ کی بڑی رقم یا بینک ٹرانسفر کے لیے ہماری ٹیم سے +9251-2114212-17 یا info@irp.org.pk پر رابطہ کریں۔
غزہ میں اسلامک ریلیف کی ٹیم موجود ہے جو خطرناک حالات اور شدید قلت کے باوجود متاثرین تک امداد پہنچا رہی ہے۔ آپ کے عطیے سے بے گھر خاندانوں کو راشن، سردیوں کا سامان، صاف پانی اور واٹر پروف خیمے فراہم کیے جاتے ہیں۔
جی ہاں۔ اسلامک ریلیف پاکستان انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 2(36) کے تحت منظور شدہ غیر منافع بخش ادارہ (NPO) ہے، اور یہاں دیے گئے عطیات پر آرڈیننس کی دفعہ 61 کے تحت ٹیکس کریڈٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
غزہ سرمائی اپیل میں حصہ ڈالیں اور ہزاروں بے گھر خاندانوں کو راشن، گرمائش اور سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
ابھی عطیہ نہیں کر سکتے؟ یہ اپیل دوسروں تک پہنچانا بھی نیکی ہے۔
واٹس ایپ پر شیئر کریں