غزہ: سردی اور سیلاب کی ہنگامی اپیل

70,000
خیمے طوفان کے پہلے ہی روز پانی میں ڈوب گئے
94%
غزہ کی آبادی، یعنی تقریباً 19 لاکھ 80 ہزار لوگ، فوری پناہ کے منتظر ہیں
950,000
بے گھر فلسطینی ایسے علاقوں میں مقیم ہیں جہاں سیلاب کا درمیانے سے شدید خطرہ ہے
ذرائع: اقوامِ متحدہ کے جائزے اور مقامی ہنگامی رپورٹس، نومبر 2026

«تم مومنوں کو آپس میں رحم، محبت اور شفقت میں ایک جسم کی مانند پاؤ گے؛ جب جسم کا کوئی ایک حصہ تکلیف میں ہو تو سارا جسم بے خوابی اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔»

صحیح بخاری 6011 | صحیح مسلم 2586

غزہ کے لوگ پہلے ہی زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے۔ اب سردی آ گئی ہے، اور اپنے ساتھ سیلاب بھی لے آئی ہے۔

لاکھوں خاندان عارضی ٹھکانوں میں یہ سخت سردی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں نہ بارش سے بچاؤ ہے اور نہ ٹھنڈی راتوں سے۔

غزہ میں سردی، اور سیلاب کا خطرہ

موسلا دھار بارشوں اور طوفانوں نے غزہ میں ہزاروں خیمے ڈبو دیے ہیں۔ خاندانوں کے سر سے چھت چھن گئی، جو تھوڑا بہت سامان بچا تھا وہ بھی بہہ گیا، اور بچوں کو بیماری اور شدید ٹھنڈ (ہائپوتھرمیا) کا خطرہ لاحق ہے۔

ان اعداد و شمار کے پیچھے ایک ایک خاندان ہے، جو کیچڑ میں ٹھٹھر رہا ہے اور بے بسی سے دیکھ رہا ہے کہ بارش اس کی رہی سہی عزت اور تحفظ بھی بہا لے جا رہی ہے۔

مقامی ہنگامی رپورٹس کے مطابق اس طوفان کے پہلے ہی دن تقریباً 70,000 بوسیدہ خیمے پانی میں ڈوب گئے، جن میں دسیوں ہزار بے گھر خاندان پناہ لیے ہوئے تھے۔ کئی جگہوں پر خستہ حال دیواریں اور چھتیں انہی لوگوں پر آ گریں جو ان کے نیچے پناہ ڈھونڈ رہے تھے۔

غزہ کے ایک کیمپ میں خیموں کے درمیان کھڑا بارش کا پانی
2026 میں غزہ کے لیے آپ کا تعاون
260,000افراد تک ضروری امداد پہنچی
248,640افراد کو قربانی کا گوشت ملا
25,250یتیم بچوں کی کفالت
آپ کا تعاون پہلے بھی رنگ لایا ہے۔ اس سردی میں ان خاندانوں کو ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔

آج رات بھی بچے پانی سے بھرے خیموں میں سوئیں گے۔ اس سردی میں کسی ایک خاندان کا سہارا بنیں۔

ابھی عطیہ کریں
غزہ کے ساحل کے ساتھ بے گھر خاندانوں کے خیموں کی بستی

موسلا دھار بارش نے غزہ کا انسانی بحران مزید سنگین کر دیا ہے

اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے سردیوں کے لیے ناگزیر امدادی سامان، جیسے پناہ گاہوں کے لیے مضبوط سامان، ضروری ادویات اور جنریٹر چلانے کے لیے ایندھن، اب بھی غزہ نہیں پہنچ پا رہا۔ سردی کے ساتھ مشکلات مزید بڑھیں گی، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ بڑھائے تاکہ امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں۔

«جس نے کسی مومن سے دنیا کی کوئی مصیبت دور کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے قیامت کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور فرمائے گا۔»

صحیح مسلم 2699
ابھی عطیہ کریں
آپ کا عطیہ، ان کی زندگی

غزہ سرمائی اپیل: آپ کی زکوٰۃ اور صدقات کیا کچھ کر سکتے ہیں

 
19,950 روپے

ایک خاندان کا پورے مہینے کا راشن۔

19,950 روپے عطیہ کریں
 
97,650 روپے

غزہ کے ایک خاندان کے لیے واٹر پروف خیمہ۔

97,650 روپے عطیہ کریں

آپ کے عطیات سے کیمپوں میں مقیم خاندانوں کو صاف پانی اور گرم کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

غزہ میں اسلامک ریلیف کی خدمات

انتہائی مشکل حالات کے باوجود غزہ میں اسلامک ریلیف کی ٹیم جان بچانے والی امداد پہنچانے میں مصروف ہے۔ خطرناک صورتِ حال، بار بار کی نقل مکانی، نقصانات اور شدید قلت کے باوجود یہ کام رکا نہیں۔ آپ کی سخاوت ان خاندانوں کے لیے زندگی کی ڈور ہے۔ غزہ سرمائی اپیل میں عطیہ کر کے اہلِ غزہ کا ساتھ دیتے رہیں۔ آپ ہماری Give For Gaza اپیل کے ذریعے سال بھر بھی ان خاندانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

«یہاں غزہ میں اب ہم بارش کی دعا نہیں مانگتے، بلکہ یہ دعا کرتے ہیں کہ جو کچھ بچا ہے، بارش اسے بھی نہ لے ڈوبے۔»

— اسلامک ریلیف کے ایک امدادی کارکن، غزہ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد جب ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے
غزہ میں خاندانوں کے لیے امدادی سامان تیار کرتے اسلامک ریلیف کے کارکن
ایصالِ ثواب

اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے عطیہ کریں

اپنے مرحوم والدین، دادا دادی، نانا نانی یا کسی بھی عزیز کی جانب سے غزہ سرمائی اپیل میں عطیہ کریں۔ کسی بھوکے خاندان کو کھانا، ٹھٹھرتے بچوں کو گرمائش اور بے گھر کو چھت دینے کا اجر، ان شاء اللہ، آپ کے پیاروں تک پہنچے گا۔

عطیہ کرنے کا طریقہ

  1. رقم کا انتخاب کریں اور صدقہ کے طور پر عطیہ کریں۔
  2. مرحوم کا نام ہماری ٹیم کو +9251-2114212-17 پر کال یا info@irp.org.pk پر ای میل کر کے بتا دیں۔
  3. آپ کا عطیہ ان کے نام سے درج کر لیا جائے گا۔
ایصالِ ثواب کے لیے عطیہ کریں

«اللہ کے نزدیک سب سے محبوب وہ شخص ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو، اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عمل یہ ہے کہ تم کسی مسلمان کو خوشی پہنچاؤ، یا اس کی کوئی مصیبت دور کرو، یا اس کا قرض ادا کر دو، یا اس کی بھوک مٹا دو۔»

طبرانی
زکوٰۃ

آپ کی زکوٰۃ، غزہ کے مستحق خاندانوں کے لیے

«صدقات (زکوٰۃ) تو دراصل فقیروں اور مسکینوں… کے لیے ہیں»
سورۃ التوبہ، آیت 60

جنگ اور سیلاب میں اپنا گھر، روزگار اور سب کچھ کھو دینے والے یہ خاندان انہی فقرا و مساکین میں شامل ہیں جو زکوٰۃ کے حق دار ہیں۔

عام سوالات

آپ کے سوالات، ہمارے جوابات

کیا اس اپیل میں زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

جی ہاں، اس اپیل میں زکوٰۃ اور صدقات دونوں دیے جا سکتے ہیں۔ رقم منتخب کریں اور "زکوٰۃ / صدقہ دیں" پر کلک کریں۔

کیا پاکستان سے غزہ کے لیے عطیہ کیا جا سکتا ہے؟

جی بالکل۔ آپ اسی صفحے پر پاکستانی روپوں میں آن لائن زکوٰۃ یا صدقہ ادا کر سکتے ہیں۔ زکوٰۃ کی بڑی رقم یا بینک ٹرانسفر کے لیے ہماری ٹیم سے +9251-2114212-17 یا info@irp.org.pk پر رابطہ کریں۔

میرا عطیہ غزہ کے خاندانوں تک کیسے پہنچتا ہے؟

غزہ میں اسلامک ریلیف کی ٹیم موجود ہے جو خطرناک حالات اور شدید قلت کے باوجود متاثرین تک امداد پہنچا رہی ہے۔ آپ کے عطیے سے بے گھر خاندانوں کو راشن، سردیوں کا سامان، صاف پانی اور واٹر پروف خیمے فراہم کیے جاتے ہیں۔

کیا عطیے پر ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے؟

جی ہاں۔ اسلامک ریلیف پاکستان انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 2(36) کے تحت منظور شدہ غیر منافع بخش ادارہ (NPO) ہے، اور یہاں دیے گئے عطیات پر آرڈیننس کی دفعہ 61 کے تحت ٹیکس کریڈٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس سردی، غزہ کا ساتھ دیں

غزہ سرمائی اپیل میں حصہ ڈالیں اور ہزاروں بے گھر خاندانوں کو راشن، گرمائش اور سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

ابھی عطیہ نہیں کر سکتے؟ یہ اپیل دوسروں تک پہنچانا بھی نیکی ہے۔

واٹس ایپ پر شیئر کریں

Islamic Relief is registered under section 42 of The Companies Act 2017 (CUIN Registration No. 0033819)

We are an approved NPO under section 2(36) of the Income Tax Ordinance, 2001 (Ordinance). Donations to Islamic Relief are subject to tax credit as per sub-section (C) of section 61 of the Ordinance.

© Copyrights 2026 Islamic Relief Pakistan. All rights reserved.

QUICK DONATE